25 اکتوبر 2021: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف دس وکٹوں کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار کارکردگی نے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام آنے والے میچوں کے لیے ہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔