قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: () قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح سے پوری قوم کے دل جیت لئے، روایتی حریف بھارت کےلئے کل عبرتناک دن تھا، قومی کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر محنت کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی۔