’’شاباش گرین شرٹس‘‘، ٹرافی بھی گھرلانی ہے: مہوش حیات
کراچی: ()اداکارہ مہوش حیات نے بھارت کے خلاف تاریخ فتح پر ٹیم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہےکہ شاباش گرین شرٹس ،اب ٹرافی بھی گھر لانی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھاکہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھی۔ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھو ں شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ ’’شاباش گرین شرٹس‘‘، ہم نے اس فتح کا مزا چکھنے کیلئے طویل انتظار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا ،جو میں نے دیکھا وہ واقعی عالمی معیار کا تھا ۔ گرین شرٹس نے زبردست آغاز کیا اور اب آپ کو ٹرافی بھی گھر لیکر آنی ہے ۔