امریکا افغان جنگ ہار رہا تھا، اس لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے: زلمے خلیل زاد

واشنگٹن: () سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہار رہا تھا، اس لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ واشنگٹن نے صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا کہ دیر میں مذاکرات کرنے سے بہتر پہلے مذاکرات کرنا ہے، طالبان کے سابق صدر اشرف غنی حکومت کے ساتھ مشترکہ حکومت کے قیام کے لئے مذاکرات چل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اشرف غنی حکومت کے افراد کو نئی حکومت میں شامل کئے جانے کا امکان تھا مگر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے سے سب ختم ہو گیا۔