بھارت سازگار ماحول بنائے تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں،معید یوسف
اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت اگر سازگار ماحول بنائے تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اب بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہے لیکن شرط ہے کہ بھارت مذاکرات کیلیے سازگار ماحول تیار کرے، مذاکرات تب ہی ہوتے ہیں جب فریقین اس کیلیے تیار ہوں، ایسے فریق سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں جو ڈھونگ رچا رہا ہو، امن میں اس کی دلچسپی نہ ہو اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہو۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسا ملک جو ایک کرکٹ میچ ہارنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو حراست میں لے اور ان پر تشدد کرے اس کی کیا وقعت ہوگی، 4سال سے بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔