فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کو تصویر کا دوسرا رخ دکھا دیا
کراچی:() اداکار فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کو مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی طرف توجہ دلاتے ہوئے تصویر کا دوسرا رخ دکھا دیا، انہوں نے کہا کہ براہِ کرم منافقت بند کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران محمد رضوان کے نماز ادا کرنے پر سراہے جانے والے ریمارکس پر بھارتی صحافی نے وقار یونس سے معافی کا مطالبہ کیا تھا،وقار یونس نے تو اپنے غیر ارادی ریمارکس پر معافی مانگ لی تھی لیکن فہد مصطفی نے بھی بھارت میں مسلمانوں سے رواں رکھے جانے والے سلوک کی طرف توجہ دلا دی۔
اداکار فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کے سوشل میڈیا ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کی تقریباً ہر فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر طویل عرصے تک پیش کرتے دیکھنا بھی بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے یہ کتنا مشکل اور شرمناک ہوگا کہ وہ خود کا اس طرح سے مذاق اڑاتے ہوئے دیکھیں۔فہد مصطفی نے تصویر کا دوسرا رخ دکھاتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم منافقت بند کریں۔