قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، ریاستی رٹ برقرار رکھنےکا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں ریاستی رٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس میں ڈی جی آئی بی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی ایم او، وزیراطلاعات، وزیر دفاع پرویز خٹک، نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظہیراحمد بابر، وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر حکمت عملی بنانے پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر بھی حکمت عملی بنانے پرغور کیا جائے گا۔
ملکی داخلی اوربیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے، مگر ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کو یرغمال بننے نہیں دے گا۔ کالعدم جماعت سے جو معاہدہ کیا اس پر وزیراعظم کی منظوری سے دستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پاکستان کی دفاعی لائن ہے، حکومت کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی۔ فرانسیسی سفیر پاکستان چھوڑ کر چلا گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ حالات خراب ہوئے تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔