اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کو فنڈ جاری

وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اراکین کے حلقوں کو فنڈز جاری کردئیے ، دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی کے اراکین کو 28 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور میں حکومتی اراکین اسمبلی کو ایک ارب 13 کروڑ روپے کا فنڈ جاری ، جبکہ ڈیرہ غازی خان کو ایک ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کو 2 ارب 40 کروڑ، جہلم کو 70 کروڑ ، میاانوالی کو 70 کروڑ روپے جاری، بہاولپور 70 کروڑ ،بہاولنگر 35 کروڑ اور رحیم یار خان کوایک ارب 3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے فیصل آباد ڈویژن کو 3 ارب 85 کروڑ روپے کا مجموعی فنڈ جاری کیا جبکہ فیصل آباد 2 ارب 10 کروڑ اورجھنگ کے لیے ایک ارب 5 کروڑ روپے فنڈ جاری کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے چنیوٹ 35 کروڑ اور ٹوبا ٹیک سنگھ کو بھی 35 کروڑ روپے، راجن پور ایک ارب 5 کروڑ ، لیہ 70 کروڑ اور مظفر گڑھ کو ایک ارب 7 کروڑ روپے ، گجرات 35 کروڑ ،ملتان 2 ارب 30 کروڑ ،خانیوال 72 کروڑ اور وہاڑی کو 70 کروڑ کے روپوں کے فنڈ جاری کیے گئے ہیں۔