پہلے بیٹے کو کرکٹ کھیلنے سے روکتا تھا: آصف علی کے والد کا بیان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والے آصف علی کے والد نے بھی بیٹے کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا۔

افغانستان کے خلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگاکر قومی ٹیم کو جیت دلانے والے آصف علی  کے فیصل آباد میں واقع گھر پر جشن کا سماں تھا۔

آصف علی کے والد نے بیٹےکی پرفارمنس پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے آصف کو کھیلنے سے روکتے تھے لیکن بعد میں آصف کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے آصف کے ہاتھوں کامیابی دلوائی۔