پاکستان سے شکست پر افغان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا۔
پاکستان کی جیت پر افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کی ہے جس میں گرین شرٹس کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔