’WOW آصف علی‘، پاکستان کی جیت پر مریم بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مسلسل تیسرے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی کو تقریباً ممکن بنالیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ آصف علی نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کو مبارکباد دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔