وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے باعث قیمتیں بڑھانےکی تجویزدی تھی لیکن  وزیراعظم نے تجویزکردہ اضافہ مسترد کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روک دیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت عالمی سطح پربڑھتی مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنےکی بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دےرہی ہے لہٰذا اوگراکے تجویز کردہ حالیہ اضافےکی مد میں عوام پربوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔