پی ڈی ایم کا آج جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا: مریم اورنگزیب

لاہور: () مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں آج پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے میں شرکت کریں گے، عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے۔

جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مریم اورنگزیب کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے چوٹی زیریں ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اہم پریس کانفرنس کریں گے۔