حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں مذاکرات، بڑے بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد: () حکومت اور کالعدم جماعت ٹی ایل پی میں مذاکرات جاری ہیں جس کے دوران بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

کالعدم تنظیم سے مذاکرات کا معاملہ، حکومتی ٹیم کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے جس میں مذاکرات کی تازہ صورتحال سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سےسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمدسمیت دیگر ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ مفتی منیب الرحمان کو بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے اقدامات بھی جاری ہیں، دریائے چناب کے پل کو دونوں اطراف سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔ پل سے 500 میٹر کے فاصلے پر رینجرز نے ریڈ لائن لگا دی۔

احتجاج کے سبب جی ٹی روڈ بھی جگہ جگہ سے بند ہے۔ گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر اور جہلم کے زمینی راستے منقطع ہو کر رہ گئے۔ تعلیمی ادارے، مارکیٹیں اور بازار بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔