اسلام آباد: () وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں بدترین شکست کے بعد ہمسایہ ملک نے نئی چال چلی۔
اپنے ٹویٹ میں شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ٹارگٹ سونپا گیا کہ وہ بلوچستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کریں، اُنہیں یہ ٹارگٹ پچھلے ہفتے لندن میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں دیا گیا۔
شہباز گل نے کہا کہ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے پہلے ٹویٹ کیا پھر ڈیلیٹ کیا پھر دوبارہ ٹویٹ کیا گیا۔