نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے

کراچی: نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کاحکم دے رکھا ہے، اور 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاورخالی کرنے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی، آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔

ذرائع کا کنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں، اور چند فلیٹس میں رہ جانے والے سامان کی منتقلی جاری ہے، تاہم تاحال رہائشیوں کو فلیٹس کی رقم واپس نہیں کی جاسکی۔