وینا ملک کی خلیل الرحمان قمر اورعامر لیاقت کی تعریفیں
کراچی: اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے وسیم بادامی کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور عامر لیاقت کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے ہیں۔
وینا ملک حال ہی میں وسیم بادامی کے شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے معصومانہ سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔
پروگرام کے دوران جب میزبان نے وینا ملک سے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد سے متعلق سوال کیا تو وینا نے جواب دیتے ہوئے کہا خلیل الرحمان قمر صاحب دور حاضر کے ایک بہت بڑے فلاسفر ہیں۔
وینا نے کہا وہ صرف ایک مصنف ہی نہیں بلکہ بہت بڑے فلاسفر ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ انہیں بہت لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ ماروی سرمد کے بارے میں وینا ملک نے کہا میں تو ان کا نام بھی نہیں لینا چاہتی۔
وہیں دوسری طرف عامر لیاقت کے بارے میں وینا ملک نے کہا عامر لیاقت بہت بڑے اینٹرٹینر ہیں۔ تفریحی صنعت میں جتنی معلومات ان کے پاس ہیں اتنی معلومات بہت کم شخصیات کے پاس ہے۔ مجھے لگتا ہے انہیں فلموں میں کام کرنا چاہئے۔
وینا ملک نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے ان کے ساتھ فلم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر پتہ نہیں کیوں نہیں کی شاید وہ مصروف ہوگئے اس لیے نہیں کی۔