افغانستان کے ہاتھوں بھارت رسوا ہوتا نظر آ رہا ہے: شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا تو بھارت مشکل میں آ جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہاتھوں بھارت رسوا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، مجھے بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوتا نظر آ رہا ہے۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور افغانستان سیمی فائنل میں آئیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ بھارت اور افغانستان کا مقابلہ 3 نومبر بروز بدھ ہو گا۔