شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے کیوں باہر ہوگئے؟

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹانگ میں انجری کے باعث رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

 شکیب الحسن کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا سامنا ہوا تھا تاہم انہوں نے اپنے 4 اوورز مکمل کیے تھے۔

انجری کے باعث  شکیب ولڈکپ کے بقیہ 2 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں موجود ہے اور اس نے ابھی 3 میچز کھیلے ہیںجبکہ تینوں میں شکست سے دوچار ہوا ۔

بنگلادیش نے اپنے بقیہ 2 میچز آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے ہیں۔