اہم وفاقی وزیر کا بھتیجا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا

یبر پختونخوا میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی ہے اوروزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک ساتھوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں،احد خٹک تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے بیٹے ہیں۔

اس موقع پر احد خٹک نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عزت دی اورحلقے کے عوام بھی میرے ساتھ ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ہم احد خٹک کو پارٹی میں خوش آمدید کہتےہیں،پیپلزپارٹی مضبوط ہورہی ہے،بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے جبکہ 19 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کرینگے ۔