حکومت اور کالعدم تنظیم کے معاہدے کے بعد لاہور سے پنڈی کے درمیان دریائے جہلم کے پلوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
سرائے عالمگیر اور جہلم کے درمیان ٹریفک بحال ہو گئی ہے تاہم وزیر آباد اور گجرات کے درمیان چناب کا پل بدستور بند ہے۔
وزیر آباد، گجرات اور گوجرانوالا میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین آج پانچویں روز بھی وزیر آباد میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ریلوے نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث معطل ٹرینوں کا شیڈول بحال کردیا
کالعدم تنظیم کےکارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید
یاد رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے سبب گوجرانوالا اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج رہا۔
حکومت سے معاہدے کے بعد مظاہرین نے سامان باندھ لیا ہے اور واپس اپنے شہروں کی جانب روانگی کی تیاری کررہے ہیں۔