ویڈیو: برطانیہ کے شہزادہ چارلس اسٹیج پر گرتے گرتے بچ گئے

برطانیہ کے شہزادہ چارلس ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں تقریب کے موقع پر سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ چارلس ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق گلاسگو کانفرنس کی افتتاحی تقریرکے لیے اسٹیج پر جارہے تھے کہ سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے اور فرش پر گرتے گرتے سنبھل گئے۔

شہزادہ چارلس کے اسٹیج پر لڑکھڑاتے وقت ہال میں موجود ہر شخص چند لمحوں کے لیے انتہائی فکرمند ہوگیا تاہم 72 برس کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے اعتماد اور توازن بحال رکھا اور تقریرکی۔