اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو ایک بار پھر بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا مگر ہم کم اضافے پر راضی ہوئے ہیں۔
انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوگا جتنا آئی ایم ایف چاہتا تھا۔
واضح رہےکہ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردیا تھا۔