مسلسل 4 میچز جیت کر بھی انگلینڈ سیمی فائنل میں کیوں نہ پہنچا؟

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نےسری لنکا کو 26 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی
انگلینڈ سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں مسلسل 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن پھر بھی وہ سیمی فائنل میں نہیں پہنچا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کی مسلسل چوتھی فتح، سری لنکا ایونٹ میں کرشمے کا منتظر

گروپ 1 میں سیمی فائنل میں پہنچنے کی جنگ جاری ہے اور ابھی تک کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔

انگلینڈ مسلسل 4 میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 3 میں سے 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ

انگلینڈ نے اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے۔

اگر انگلینڈ اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا البتہ ہار کی صورت میں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے نیٹ رن ریٹ کا سہارا بھی لینا پڑ سکتا ہے۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے اپنے بقیہ 2 میچز بنگلا دیش(4 نومبر) اور ویسٹ انڈیز (6 نومبر) کے خلاف کھیلنے ہیں۔

اگر آسٹریلیا ان دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو اس کے بھی 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

جنوبی افریقا

بھارت اب کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

اس کے علاوہ جنوبی افریقا نے اپنے 2 بقیہ میچز بنگلادیش(2 نومبر ) اور انگلینڈ(6 نومبر) کےخلاف کھیلنے ہیں ۔

اگر جنوبی افریقا بھی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو اس کے بھی 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اگر آسٹریلیا اور جنوبی افریقا اپنے آخری 2 میچز جیت لیتے ہیں تو گروپ 1 میں 3 ٹیموں(انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا) کے 8 ،8 پوائنٹس ہوجائیں گے ۔

ان میں سے 2 ٹیمیں بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

کیا سری لنکا بھی سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے؟
سری لنکا کو اپنا آخری میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنا ہے۔ تکنیکی طور پر سری لنکا کو ابھی ایونٹ سے باہر نہیں کہا جاسکتا ہے۔

سری لنکا کو اب ویسٹ انڈیز کو بھاری مارجن سے شکست دینی ہوگی تاکہ اس کا رن ریٹ بہتر ہوجائے جبکہ ساتھ ہی یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا مزید کوئی پوائنٹ حاصل نہ پر پائیں تاکہ معاملہ رن ریٹ پر آئے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے جو کسی کرشمے سے کم نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔