کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے،15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دونوں دھماکوں کی تصدیق کی  ہے ۔

بلال کریمی کے مطابق ،کابل میں دونوں دھماکے  سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

 افغان میڈیا کے مطابق  ملٹری اسپتال کے دروازے کے قریب دھماکے کے بعد داعش کےجنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، اس دوران  سردار داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کےجنگجوؤں کی امارت اسلامی فورسزسےجھڑپ بھی ہوئی۔