حمزہ شہباز کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، رہائی پر مبارکباد، لاہور آنے کی دعوت

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، حمزہ شہباز نے خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد دی اور لاہور آنے کی دعوت بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ رواں ہفتے لاہور آئیں گے۔ حمزہ شہباز خورشید شاہ کو ظہرانہ بھی دیں گے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مرکز اور پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، موجودہ حکومت نے انتقام کی سیاست کی اور ملک کی طرف توجہ نہیں دی، عمران خان ملک اور عوام کے لئے کینسر بن گئے ہیں۔

اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت سے نجات کا واحد آئینی راستہ ان ہاوس تبدیلی میں ہے۔ خورشید شاہ نے حمزہ شہباز کو ٹیلی فون کرنے پر شکریہ ادا کیا