
پاکستان کا بھارت میں ہونے والی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:
پاکستان کے مشیر قومی سلامتی نے انڈیا میں ہونے والی سلامتی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا کردار امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا ہے ، ایسے میں وہ قیام امن کے لیے کام کیسے کرسکتا ہے۔
دفتر خارجہ میں معید یوسف نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ازبکستان کے مشیر قومی سلامتی 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں ، آج صبح پاکستان اور ازبکستان نے قومی سلامتی کے حوالے سے مشترکہ پروٹوکولز پر دستخط کیے ۔