آزاد کشمیر میں مسافر کوچ کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پلندری آزاد کشمیر میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری، حادثے میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔

تاہم اب پولیس کا بتانا ہے کہ مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بلوچ منتقل کر دیا گیا ہے۔