بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

بابر اعظم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہوگئے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹنگ میں پہلے درجے پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 66 کی اوسط سے 198 رنز بنا کر 834 پوائنٹس کے ساتھ ڈیوڈ مالان (798) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، ایرون فنچ 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر  پر ہیں، محمد رضوان چوتھی اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ورلڈ کپ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8 درجے چھلانگ لگاکر نویں نمبر پر آگئے ہیں، بولرز میں وانندو ہسارنگا نے تبریز شمسی سے پہلی پوزیشن چھین لی، عادل راشد، راشد خان اور مجیب الرحمان ٹاپ 5 میں شامل ہیں، شاہین شاہ آفریدی 13 ویں اور حارث رؤف 20ویں نمبر پر ہیں۔