
قوی امید ہے اس بار پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا: صبورعلی
اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ انشا اللہ اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن پاکستان ہی بنے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ویسے تو ہمارا فائنل روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کی صورت میں ہو گیا ہے ۔ پاکستان نے جس طرح ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے سوفیصد امید ہے کہ پاکستان دوبار یہ ٹائٹل جیت جائے گا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی سب سے زیادہ دلچسپی پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے میں تھی اور قومی شاہینوں نے پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کر دئیے۔