
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی سے دل جیت لیے
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی سے بھی دل جیت لیے، نمیبیا کو شکست دینے کے بعد ڈریسنگ روم میں جاکر عمدہ کھیل پر سراہا، نمیبین کوچ پائرے ڈی برین نے کہاکہ ہم ہار تو گئے مگر پاکستان ٹیم کی آزمائش بھی کرلی۔
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ ٹو میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں نشست پکی کرلی، اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس نے جذبہ خیرسگالی سے بھی شائقین کے دل جیت لیے، میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئے اور انھیں اپنے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی پر مبارکباد دی۔