well paid india‘، افغان کرکٹ بورڈ سے متعلق دلچسپ میم وائرل
گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد افغان بورڈ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری میم وائرل ہوگئی۔
ٹوئٹر پر آسٹریلوی اسپورٹس جرنلسٹ ڈینس ویل نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ایک میم ٹوئٹ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کی میم میں بھارت کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد رد عمل دکھا یا گیا ہے۔
اس رد عمل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بورڈ کے اکاؤنٹ سے بھارت کی فتح کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں well paid india لکھا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد Paid کی جگہ Played کا لفظ استعمال کیا گیا اور غلطی کی تصحیح دکھائی گئی۔
ڈینس کی اس میم پر سوشل میڈیا صارفین اسے افغان بورڈ کا آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پیغام سمجھ بیٹھے اور حیرانی کا اظہار کرنے لگے۔
خیال رہے کہ بھارت کی افغانستان کے خلاف حیران کن فتح پر سوشل میڈیا صارفین میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے اور میچ کے بعد سے ٹوئٹر پر جہاں میچ فکسنگ میمز وائرل ہوئیں وہیں well paid india بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔