پاکستان 04 نومبر ، 2021ویب ڈیسک کالعدم ٹی ایل پی ریلی بروقت کیوں نہ روکی گئی ؟پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ

لاہور: کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی ) کی ریلی روکنے کے  لیے بروقت اقدامات نہ کرنے  پر  پنجاب  میں پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق حکومت پنجاب نے  لاہور سمیت پنجاب کے 3 اضلاع کے پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے پیش نظر تینوں اضلاع میں  سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آرپی او شیخوپورہ اور آر پی او گوجرانوالہ کو ہٹانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  فیصلے کے تحت متعدد ایس پیز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاملات   طے پانے کے بعد  محکمہ داخلہ پنجاب نے  کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ کالعدم تنظیم کے 2 ہزار سے زائد کارکنان کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔