بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی
نئی دہلی: بھارت میں دیوالی کے تناظر میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کردی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے کمی کی ہے جبکہ ڈیزل پر ڈیوٹی کی مد میں 10 روپے کم کیے ہیں جب کہ جمعرات سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستیں مرکز کی جانب سے عائد کیے جانے والی لیوی ٹیکس کی بنا پر وی اے ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی عائد کرتی ہیں۔ اس طرح جن ریاستوں میں وی اے ٹی کی قدر زیادہ ہے وہاں اس سے بھی زیادہ کمی متوقع ہوگی تاہم اس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے