2 سال میں انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے علاوہ تمام ٹیکس ختم کردیں گے، شوکت ترین

اسلام آباد: 

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگلے دو سال میں صرف دو ٹیکسز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی لاگو ہوں گے باقی تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر دیا جائے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد 30 سال سے کم عمر ہے، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری سے ترقی ہوگی، کامیاب جوان پروگرام کی بنیاد چھوٹے قرض پر رکھی گئی ہے۔