لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کوطیارےتک پہنچانے والا بورڈنگ برج گر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی پرواز کے مسافر جیسے ہی جہاز میں بورڈنگ برج کے ذریعے داخل ہونے لگے تو بورڈنگ برج گر گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کا بورڈنگ برج گر جانے کے باعث لاہور سے پروازوں کی بورڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں کو بسوں کے ذریعے طیاروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کچھ دن قبل بھی بورڈنگ برج گر گیا تھا، بورڈنگ برج آئے دن گرنے کی شکایات کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے حل نہیں کی۔