آریان خان کو منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا، گواہ کا انکشاف
ممبئی: () بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے منشیات برآمدگی کیس میں پھنسانے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان منشیات کیس میں وجے پگارے نامی گواہ نے 4 نومبر کو ممبئی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے ۔ وجے پگارے نے اپنے بیان میں منشیات کیس کو کچھ لوگوں کا پیسے کمانے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔
گواہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے پاس یہ ماننے کی وجوہات ہیں کہ چھاپہ پہلے سے طے شدہ تھا اور آریان خان کو منشیات کے مقدمے میں پھنسایا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 27ستمبر کو اس منصوبے کو پوری حکمت عملی کے تحت حتمی شکل دی گئی جبکہ 2 اکتوبر کو کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔ گواہ نے کیس میں بی جے پی کارکن منیش بھانوشالی کے مبینہ ملوث ہونے پر بھی روشنی ڈالی۔