’سکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں‘

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ کے راؤنڈ میچز سے باہر ہونے پر طنزیہ انداز میں سکیورٹی کی پیشکش کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی شکست پر بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا خواب نامکمل رہ گیا جس کے بعد بھارتی ٹیم آج نمیبیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔

ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے بھارتی کپتان ویرات کی واپسی کی پرانی وائرل ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو طنز کا نشانہ بنایا۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ‘کل واپس’ لوٹ جانے والی پرانی ٹوئٹ وائرل ہوگئی تھی جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ کل گھر جارہے ہیں، اچھا نہیں لگ رہا‘۔