علامہ اقبال کا یومِ پیدائش، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

قومی شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

قومی شاعر کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔