ویڈیو: قومی ٹیم کی شکست پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین رو پڑے: قومی ٹیم کی شکست پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین رو پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم کی شکست پر جہاں کھلاڑی افسردہ نظر آئے وہیں اسٹیڈیم اور اس کے باہر موجود شائقین بھی آبدیدہ ہوگئے۔

آخری اوورز میں شاہین آفریدی کو آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ کی جانب سے لگائے جانے والے چھکوں پر اسٹیڈیم میں موجود لڑکی اور گرین شرٹس پہنے بچے کی آبدیدہ ہوتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں اسٹیڈیم میں موجود  لڑکی اور بچے کو  باقاعدہ روتے دیکھاجاسکتا ہے۔