’سیاسی مداخلت کے سبب پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹساسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت کے سبب کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔ اسلام آباد میں پولیس اصلاحات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ناقص تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ملزمان کی بریت کی بڑی وجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس پاکستان کی کرک میں دیوالی کی تقریب میں شرکت، سمادھی کا افتتاح کیا غیر ملکی رپورٹس دکھا کر متاثر نہ کریں، چیف جسٹس محکمہ جنگلات کے پی پر برہم جسٹس گلزار احمد نے ملک میں بڑھتے جرائم اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات، قبضہ مافیا، اسمگلنگ جرائم کی شرح میں اضافہ کی بڑی وجوہات ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے خطاب کے دوران سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر شہری اور دیہی علاقوں میں انتظامات پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان  جسٹس گلزار احمد  کا کہنا ہے کہ پولیس کے امور  میں سیاسی مداخلت کے سبب کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں پولیس اصلاحات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ناقص تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ملزمان کی بریت کی بڑی وجہ ہے۔

 

جسٹس گلزار احمد نے ملک میں   بڑھتے جرائم  اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات، قبضہ مافیا، اسمگلنگ جرائم کی شرح میں اضافہ کی بڑی وجوہات ہیں۔

چیف جسٹس نے  اپنے خطاب کے دوران سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز  پر شہری اور  دیہی علاقوں میں انتظامات   پر بھی زور دیا۔