بابا گرونانک کےجنم دن کی تقریبات،سکھ یاتریوں کوخوش آمدیدکہتےہیں،فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئےآنے والے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم۔

فوادچوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھرسے آٹھ ہزارسے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

 

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ صوفیا،گرواورجوگیوں کی سرزمین پرسکھ یاتریوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔