الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس سے ای وی ایم پر 15 نومبر کو بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد: () الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ پر الیکشن کمیشن کی مشاورت، ای سی پی نے وزارت سائنس سے ای وی ایم پر 15 نومبر کو بریفنگ مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پیر 15 نومبر کو ای وی ایم پر بریفنگ دے، وزارت سائنس ای وی ایم پرو ٹائپ کی مکمل دستاویزی ریکارڈ فراہم کرے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ٹینکینکل ایولیوایشن کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بریفنگ کے بعد ای وی ایم پائلٹ پراجیکٹ کا فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب میں ای وی ایم کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور کر رہا ہے۔