اسلام آباد()وفاقی کابینہ نے پاکستان ایڈمنسٹرٹیو گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 کے آفیسر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کو عارضی طور پر ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے سابق ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کی بیرون ملک تقرری کے بعد یہ اہم سیٹ گزشتہ ماہ سے خالی تھی،فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر عبداللہ تبسم کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات اور ویژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو دنیا بھر کیلئے رول ماڈل شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے سی ڈی اے،ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کے افسران پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی کیجا سکے اور شہریوں سے متعلقہ مسائل پر فوری توجہ دی جا سکے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کیلئے پانی کی فراہمی،تجاوزات کا خاتمہ، کھیل کے میدانوں کی بحالی اور آپ گریڈیشن،پارکس،فٹ پاتھس اور گرین ایریاز کی بحالی اولین ترجیح ہو گی اس کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹین کارپوریشن کے ملازمین کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے تاکہ ادارے کے ملازمین یکسوئی سے محکمانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں.