لیور پول میں ٹیکسی دھماکہ، دہشت گردی کے شبہے میں تین افراد گرفتار
لندن: () برطانیہ کے شہر لیور پول میں ہونے والے ٹیکسی دھماکے میں دہشت گردی کا عنصر ہونے کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
لیورپول میں ہسپتال کے باہر ٹیکسی میں دھماکا ہوا تھا، واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے ٹیکسی دھماکے میں دہشت گردی کے شبہے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے اس سے قبل واقعہ میں دہشت گردی کا شبہ ظاہر نہیں کیا تھا، دھماکہ جنگ عظیم دوئم میں ہلاک فوجیوں کی یاد میں ملک میں خاموشی اختیار کرنے کے وقت ہوا۔