ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، پنجاب میں مزید 2 افراد دم توڑ گئے
اسلام آباد: () ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مزید 314 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے 219 مریض سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں 18 اور ملتان میں 9 مریض رپورٹ ہوئے۔
ادھر خیبر پختونخوا میں بھی مزید 150 کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 492 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔