بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا سابق مسلمان وزیر سلمان خورشید کے گھر پر حملہ

نئی دلی: () ہندوتوا کا داعش اور بوکو حرام سے موازنہ کرنے پر بھارتی انتہا پسندوں نے کانگریسی رہنما سلمان خورشید کے گھر کو آگ لگا دی۔

سلمان خورشید کی رہائش گاہ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔ گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیں۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مذہبی انتہا پسند گھر کے جلتے ہوئے دروازے دیکھ لیں۔

کانگریسی رہنما نے ‘ہندوتوا’ کا موازنہ بوکو حرام اور داعش سے کرتے ہوئے مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔