’’نہ کپڑے پہننے آتے ہیں نہ گانا گانا آتا ہے‘‘، حرا مانی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں
کراچی: اداکارہ حرا مانی حال ہی میں اپنے لباس اور گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔
اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے صرف اداکاری میں نہیں بلکہ گائیکی میں بھی نام کمایا ہے۔ حرا مانی کو جہاں اداکاری کی وجہ سے پزیرائی ملی وہیں انہیں اکثر لباس کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ کے دوران گلوکار علی نور کے ساتھ ’’یارا نیند نہ آئے‘‘ گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو نہ تو حرامانی کی گلوکاری پسند آئی اور نہ ہی ان کا لباس۔ جس کی وجہ سے ان کا سوشل میڈیا پر بے حد مذاق اڑایا جارہا ہے۔
کچھ لوگوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ مذاق ہورہا ہے کیا جب کہ کچھ نے کہا گلوکار علی نور کے اتنے برے حالات ہوگئے ہیں۔ شیراز علی نامی صارف نے حرامانی کے لباس پر طنز کرتے ہوئے کہا نہ کپڑے پہننا آتے ہیں نہ گانا گانا آتا ہے۔