پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے الگ الگ اجلاس
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے بلز کو روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حکومتی بلز کو پاس کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا دعویٰ ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور حکومت اپنے تمام بلز منظور کروائے گی۔