رومانین گلوکار ایڈرین سینا نے ہنزہ کو جنت قرار دیدیا

لاہور: () مشہور زمانہ رومانین میوزک بینڈ "ایکسنٹ” کے گلوکار ایڈرین سینا نے پاکستان کی وادی ہنزہ کو زمین پر جنت قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈرین سینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے دورہ پاکستان پر وادی ہنزہ سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے ہنزہ سے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہنزہ کو زمین پر جنت قرار دیا۔ گلوکار نے اپنی ایک پوسٹ میں ہنزہ سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہنزہ جادوئی ہے۔

خیال رہے کہ مشہور گانے "دیٹس مائی نیم” کے گلوکار ایڈرین سینا نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے اور اب وہ اپنا سفر کرنے کیلئے باضابطہ طور پر ہنزہ پہنچ گئے ہیں۔